اردو

urdu

ETV Bharat / international

اسرائیل میں کورونا کے 356 نئے معاملے درج - کورونا کے 356 نئے معاملے،

اسرائیل میں کورونا وائرس وبا کے 356 نئے معاملے سامنے آنے سے ملک میں جمعہ کو متاثرین کی تعداد بڑھ کر 22400 ہوگئی ہے۔

اسرائیل میں کورونا کے 356 نئے معاملے درج
اسرائیل میں کورونا کے 356 نئے معاملے درج

By

Published : Jun 26, 2020, 11:08 AM IST

وزارت صحت نے بتایا کہ مہلوکین کی تعداد 308 سے بڑھ کر 309 ہوگئی ہے جبکہ سنگین مریضوں کی تعداد 46 سے بڑھ کر 47 ہوگئی ہے۔ اس وقت 186 مریض اسپتال میں داخل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 67 مریضوں کے ٹھیک ہونے سے بیماری سے ٹھیک ہوئے مریضوں کی تعداد بڑھ کر 16007 ہوگئی ہے جبکہ متاثرین مریضوں کی تعداد 6084 ہوگئی ہے۔

وزیراعظم کے دفتر اور وزارت صحت کے ایک مشترکہ بیان کے مطابق ایک دن قبل ایک خصوصی وزارتی کمیٹی نے ساحلی شہروں باٹ یم اور اشدوہ میں معاملوں میں اضافہ دیکھتے ہوئے پابندی لگانے کا فیصلہ کیا۔

اس فیصلے میں اسکولوں کو بند کرنا، دس لوگوں سے زیادہ کی تقریبات اور پابندیاں شامل ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details