اسرائیل کی وزارت صحت نے یہ اطلاع فراہم کی۔ اسرائیل میں 23 اپریل کے بعد سے اب تک ایک دن میں کورونا کے اتنے کیسز سامنے آئے ہیں۔
اسرائیل میں کورونا کے 258 نئے کیسز - new cases of coronavirus
اسرائیل میں منگل کے روز کورونا وائرس کے 258 نئے کیسز سامنے آئے اور اس کے ساتھ ہی یہاں متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 19495 ہوگئی ہے۔
اسرائیل میں کورونا کے 258 نئے کیسز
وزارت کے مطابق ہلاکتوں کی تعداد 302 ہے جبکہ 39 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔ اسرائیل میں مزید 34 مریضوں کی صحت یابی سے صحت یاب ہوئےےمریضوں کی تعداد 15449 ہوگئی ہے۔
یہاں ایکٹو کیسز کی تعداد 3744 ہے جو 14 مئی کے بعد سب سے زائد ہے۔اس سے قبل منگل کے روزاسرائیل ایمپلائمنٹ سروس نے اعدادوشمار جاری کیے تھے کہ اپریل کے اواخر تک اسرائیل میں بے روزگاری کی شرح 27.5 فیصد سے کم ہو کر مئی کے اواخر میں 23.5 فیصد ہوگئی ہے۔