اردو

urdu

ETV Bharat / international

اسرائیل میں اسکولوں کو دوبارہ کھولا گیا - ای ٹی وی بھارت اردو

ملک میں صحت عہدیداروں نے عوامی مقامات پر ماسک پہننے کی لازمیت کو ختم کر دیا ہے۔ حالانکہ ان ڈور اور بڑے اجتماعات میں ماسک لگانا ابھی بھی لازمی ہے۔

Israel
Israel

By

Published : Apr 19, 2021, 11:02 PM IST

اسرائیل نے کورونا وائرس کے کیسز میں کمی کے بعد ملک کے تعلیمی نظام کو درست کرنے کے لیے اسکولوں کو کھولنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔ اسرائیل میں اس سے قبل بڑے پیمانے پر ٹیکے کاری کی مہم چلائی گئی۔

اسرائیل میں اسکولوں کو دوبارہ کھول دیا گیا

اتوار کے روز ملک میں تمام پرائمری اور سیکنڈری اسکول کے کھولے جانے کے بعد بڑی تعداد میں طلبہ کلاس روم میں پہنچے۔

مقامی خاتون رومت ساگیا نے کہا کہ "یہ بچوں کے لئے اچھا ہے، یہ اچھی بات ہے کہ وہ اپنے معمول کی روٹین پر لوٹے ہیں اور انہیں اپنے دوست مل گئے ہیں، وہ اسکول میں اپنے روزانہ کے پروگرام پر واپس آگئے ہیں لہذا یہ اچھی بات ہے۔"

ملک میں صحت عہدیداروں نے عوامی مقامات پر ماسک پہننے کی لازمیت کو ختم کر دیا ہے۔ حالانکہ ان ڈور اور بڑے اجتماعات میں ماسک لگانا ابھی بھی لازمی ہے۔

اسرائیل نے ویکسینیشن مہم میں بہت تیزی سے کام کیا اور ملک میں اکثریت آبادی کو ٹیکے لگوانے میں کامیاب ہوا ہے۔

ملک کے 9.3 ملین شہریوں میں سے 53 فیصدی لوگوں نے فائزر ویکسین کی دو خوراک لے لی ہیں۔

ملک میں کورونا وائرس کی بیشتر پابندیاں ختم کردی گئی ہیں اور گذشتہ ہفتے اعلان کیا ہے کہ وہ مئی سے غیر ملکی سیاحوں کو آنے کی اجازت دے گا۔

دسمبر میں جب اسرائیل نے اپنی ویکسینیشن مہم شروع کی تھی، اس کے بعد سے ملک میں سنگین معاملات اور اموات میں کمی واقع ہوئی ہے۔ اس کے بعد معیشت کی بہتری کے لئے ملک میں نافذ پابندیوں کو پوری طرح سے ہٹانے کی اجازت دی گئی ہے۔

اسرائیلی مقبوضہ مغربی کنارے اور غزہ میں کورونا کی ویکسینیشن مہم سست روی کا شکار ہے، اس کے لئے اسرائیل کو تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details