اسرائیلی پولیس نے ہفتے کے روز کہا کہ انہوں نے چھ فلسطینیوں میں سے چار کو گرفتار کرلیا ہے جو اس ہفتے اسرائیل کی محفوظ ترین جیل سے فرار ہوگئے تھے۔ اس میں ایک مشہور عسکریت پسند رہنما بھی شامل تھے۔
ان گرفتاریوں نے اسرائیل کو ایک شرمناک معاملے کو بند کرنے کا موقع دیا ہے، جس نے جیل کے نظام میں گہری خامیوں کو بے نقاب کیا اور مفرور فلسطینی قیدیوں کو ہیرو بنادیا۔
جمعہ کی شام غزہ کی پٹی میں فلسطینی عسکریت پسندوں نے یکجہتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسرائیل کو نشانہ بناتے ہوئے راکٹ داغے، جس کے جواب میں اسرائیل نے فضائی حملے کئے۔
اسرائلی پولیس نے شمالی اسرائیل سے چاروں مفرور افراد کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دو مختلف مقامات سے دو دو مفرور افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔
سنیچر کی صبح پولیس نے بتایا کہ انہوں نے زکریا زبیدی سمیت دو افراد کو عرب ٹاؤن کے ام الغنم سے گرفتار کیا ہے۔