اردو

urdu

ETV Bharat / international

عراق: داعش کے حملے میں 4 پولیس اہلکار ہلاک - عراق کے وسطی صوبہ صلاح الدین کی خبر

عراق کے وسطی صوبہ صلاح الدین میں پولیس چوکی پر اسلامک اسٹیٹ گروپ سے وابستہ دہشت گردوں کے حملے میں چار پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے۔

داعش کے حملے میں 4 پولیس اہلکار ہلاک
داعش کے حملے میں 4 پولیس اہلکار ہلاک

By

Published : Dec 22, 2019, 12:07 PM IST

یہ حملہ اس وقت ہوا جب دہشت گردوں نے دارالحکومت بغداد سے تقریبا 200 کلو میٹر شمال میں واقع آئل ریفائنری قصبے بائیجی کے شمال میں تیل کی پائپ لائنوں کی حفاظت کرنے والی پولیس چوکی پر حملہ کر دیا۔
پولیس اہلکار محمد البازی نے صوبائی پولیس کو اس کی جانکاری دی۔

دونوں اطراف کے مابین مسلح جھڑپوں میں چار پولیس اہلکار اور ایک آئی ایس دہشت گرد ہلاک ہوگیا، جبکہ ایک پولیس اہلکار زخمی ہوگیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details