عراق کے مشرقی صوبے دیالہ میں رات کے وقت کیے گئے داعش کے حملے ISIS Attack Army Barrack in Iraq میں کم از کم 11 عراقی فوجی ہلاک ہو گئے۔ پولیس نے جمعہ کو یہ جانکاری دی۔
عراقی سیکورٹی حکام نے بتایا کہ یہ حملہ العظیم ضلع میں ہوا، جو دیالہ صوبے میں باکوبہ کے شمال میں ایک کھلی جگہ ہے۔
دو اہلکاروں نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر ایسوسی ایٹڈ پریس کو بتایا کہ اسلامک اسٹیٹ گروپ کے مسلح افراد مقامی وقت کے مطابق صبح 3 بجے کے قریب بیرکوں میں گھس گئے اور فوجیوں کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔
یہ حملہ حالیہ مہینوں میں عراقی فورسز کو نشانہ بنانے والے مہلک ترین حملوں میں سے ایک ہے۔
یہ بھی پڑھیں: IS Attack on Kurdish Prison in Syria: شام میں کردش جیل پر آئی ایس کا حملہ، متعدد قیدی فرار
انہوں نے کہا کہ دیالہ صوبے میں عراقی سیکورٹی فورسز پر حملہ Attack on Iraqi Security Forces کے بعد ہائی الرٹ پر ہیں، جبکہ صوبائی آپریشنز کمانڈ کے اعلیٰ سطح کے سیکورٹی اہلکار تحقیقات کے لیے جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔
گزشتہ مہینوں میں، آئی ایس کے عسکریت پسندوں نے عراقی سکیورٹی فورسز کے خلاف ان صوبوں میں اپنے حملوں کو تیز کر دیا ہے جو پہلے عسکریت پسندوں کے زیر کنٹرول تھے۔ ان حملوں میں درجنوں افراد ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔