عراقی الیکشن کمیشن (آئی ایچ ای سی) کے بورڈ آف کمشنرز کے صدر جسٹس جلیل عدنان خلف نے ایک پریس کانفرنس میں انتخابی نتائج کا اعلان کیا۔
سیاسی جماعتوں کی جیتی ہوئی نشستوں کی تفصیلات اس عرصے کے دوران نہیں دی گئیں۔ ووٹوں کی روایتی گنتی کے بعد پیر کو آئی ایچ ای سی کی طرف سے اعلان کردہ مکمل انتخابی نتائج میں کوئی خاص تبدیلی نہیں آئی۔
صدر جسٹس جلیل عدنان خلف نے بتایاکہ "انتخابی نتائج ابھی ابتدائی ہیں جن کے بارے میں بورڈ آف کمشنر سے اپیل کی جا سکتی ہے اور بورڈ کے فیصلوں کے خلاف انتخابی عدلیہ سے بھی اپیل کی جا سکتی ہے جہاں کئے گئے فیصلے حتمی ہوں گے۔"
مقامی میڈیا رپورٹ کے مطابق الصدر کی جماعت صدری تحریک 70 سے زائد نشستوں پر اور سابق وزیر اعظم نوری المالکی کی پارٹی اسٹیٹ آف لا اتحاد بغداد سمیت مرکزی اور جنوبی صوبوں کی 35 نشستوں پر آگے ہے۔