عراق میں فضائی حملے میں داعش کے چار شدت پسند ہلاک ہوئے ہیں۔ صوبائی پولیس کے ذرائع نے یہ اطلاع دی ہے۔
صوبائی پولیس کے افسر السعدی نے بتایا کہ خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر عراقی فوج کے ہیلی کاپٹروں نے دارالحکومت بغداد سے 135 کلومیٹر دور واقع جلالہ شہر میں داعش کے ٹھکانوں کو نشانہ بنا کر حملہ کیا جس میں داعش کے چار شدت پسند مارے گئے ہیں۔