عراق کے دارالحکومت بغداد ایئرپورٹ کے قریب ایک کتیوشا راکٹ سے حملہ کیا گیا۔ تاہم اس دوران کوئی جانی تقصان ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔ لیکن اس حملہ وزیراعظم الکاظمی کے لیے ایک چینلج قرار دیا جارہا ہے۔
واضح رہے کہ رواں ماہ کے شروع میں عراق کے ساتھ امریکہ کی بات چیت کا آغاز کرنے کے بعد اس ملک میں امریکی موجودگی کو نشانہ بنانے والے راکٹ حملوں کا یہ سب سے حالیہ واقعہ ہے۔
فوجی بیان کے مطابق ، یہ راکٹ ابو غریب ضلع کے قریب دارالحکومت کے مغرب کے ایک گاؤں سے داغا گیا تھا حالانکہ اس حملہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔
یاد رہے کہ ہوائی اڈے سے متصل ایک فوجی اڈے میں امریکی زیرقیادت فوجی اتحاد موجود ہے۔