اردو

urdu

By

Published : Jan 4, 2020, 12:48 PM IST

ETV Bharat / international

عراق میں شیعہ ملیشیا کے ارکان کے ہلاک ہونے کی تردید

عراق کے شیعہ پاپولر موبلائزشن فورس نے ان میڈیا رپورٹوں کی تردید کی جس میں بتایا گیا ہے کہ شمالی بغداد میں ان کی گاڑیوں کے قافلے پر ہوائی حملے میں کئی ارکان مارے گئے ہیں۔

عراق میں شیعہ ملیشیا کے ارکان کے ہلاک ہونے کی تردید
عراق میں شیعہ ملیشیا کے ارکان کے ہلاک ہونے کی تردید

فوج کے ذرائع نے بتایا کہ آج صبح تاجی ضلع میں ہوئے ہوائی حملے میں کم از کم پانچ افراد ہلاک ہو گئے۔ اس دوران کچھ میڈیا آؤٹ لیٹس اور سوشل نیٹ ورک کی رپورٹ میں کہا گیا کہ اس حملے میں شیعہ ملیشیا کے کئی ارکان مارے گئے ہیں۔

ملیشیا نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ’بغداد کے تعزیہ اسٹیڈیم کے پاس پاپولر موبلائزیشن فورسز کے میڈیکل قافلے پر حملہ کیا گیا، لیکن اس میں ان کا کوئی رکن ہلاک نہیں ہوا‘۔

امریکی کارروائی کی حمایت پر کراؤن پرنس کا شکریہ: پوپيو

ABOUT THE AUTHOR

...view details