اردو

urdu

ETV Bharat / international

ایرانی وزیر خارجہ کا بائیڈن سے جوہری معاہدے میں واپسی پر زور - مقرر حد سے زیادہ یورینیم کی افزودگی کو روک دے گا

ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے ایک بار پھر امریکی صدر جو بائیڈن پر زور دیا ہے کہ وہ تہران کے ساتھ طے پانے والے جوہری سمجھوتے میں جلد از جلد واپس آئیں۔

iran's foreign minister urges joe biden to return to nuclear deal
ایرانی وزیر خارجہ کا بائیڈن سے جوہری معاہدے میں واپسی پر زور

By

Published : Feb 8, 2021, 5:15 PM IST

ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کہا ہے کہ اگر امریکہ سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسیوں سے حقیقت میں الگ ہونا چاہتا ہے تو اسے ایران پر لگائی گئی پابندیوں کو ہٹانا ہوگا اور جوہری معاہدے میں جلد از جلد واپس آنا ہوگا۔

امریکی صدر جو بائیڈن


محمد جواد ظریف نے کہا کہ یہ امریکہ ہی تھا جو معاہدے سے الگ ہوا تھا۔ یہ امریکہ ہی تھا جس نے اس معاہدے پر عمل کرنے والے ملک کو سزا دی، اس لیے امریکہ کو ہی اپنی ذمہ داریوں کی ادائیگی کے لیے اس معاہدہ پر واپسی کرنی ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: بنیامن نیتن یاہو کے خلاف بدعنوانی کے مقدمات پر سماعت


امریکہ کے صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ وہ ایران پر جاری پابندیوں کو نہیں ہٹانے والے ہیں۔ مسٹر بائیڈن نے سی بی ایس کے ساتھ ایک انٹرویو کے دوران یہ بات کہی۔

ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف


انٹرویو کے دوران جب امریکی صدر سے پوچھا گیا کہ کیا وہ امید کرتے ہیں کہ ایران سنہ 2015 کے جوہری معاہدے کے مطابق مقرر حد سے زیادہ یورینیم کی افزودگی کو روک دے گا تو انہوں نے اس پر رضامندی میں اپنا سر ہلایا۔


اس درمیان ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے کہا ہے کہ ان کا ملک اپنے وعدوں پر اسی وقت واپس آئے گا جب امریکہ اپنی پابندیاں ختم کرے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details