اردو

urdu

ETV Bharat / international

ایرانی بحریہ حادثے میں ایک ہلاک، متعدد زخمی - تہران کے جنوب مشرق میں

حادثہ اتوار کے روز تہران کے جنوب مشرق میں جسک کی بندرگاہ سے تقریباً 1270 کیلومیٹر کے فاصلے پر ہوا ہے۔

Iranian navy
Iranian navy

By

Published : May 11, 2020, 11:05 PM IST

خلیجی ملک تہران میں تربیتی مشق کے دوران فائر کیے گئے ایک ایرانی میزائل نے اپنے ہدف کے قریب امدادی جہاز کو ہی نشانہ بنا دیا ہے۔

ایرانی میڈیا نے پیر کو بتایا کہ اس حادثے میں کم از کم ایک ملاح ہلاک اور 15 دیگر زخمی ہوگئے ہیں۔

یہ حادثہ اتوار کے روز تہران کے جنوب مشرق میں جسک کی بندرگار سے تقریباً 1270 کیلومیٹر کے فاصلے پر ہوا ہے۔

ایرانی بحریہ حادثے میں ایک ہلاک، متعدد زخمی

حکومتی خبر رساں ایجنسی آئی آر این اے نے بتایا کہ کہ ایک مقامی اسپتال میں 12 ملاحوں کو داخل کیا گیا اور 3 افراد کے معمولی زخموں کا علاج کر انہیں ریلیز کر دیا گیا ہے۔

واضح ہو کہ ایرانی میڈیا اپنی مشقوں کے دوران ہونے والے حادثات کی اطلاع جلدی فراہم نہیں کرتا ہے۔ ایسے میں اس حادثے کے نقصانات کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details