ایران کے نیوکلیئر سائنس دان و جوہری پروگرام کے سربراہ محسن فخری زادہ کے قتل کے بعد ایران نے اسرائیل اور امریکہ کو انتباہ دیا ہے۔
ایران نے امریکہ اور اسرائیل کو 'مہم جوئی اقدامات' کے خلاف متنبہ کیا ہے اور اس بات پر زور دیا ہے کہ تہران کو اپنے مفادات کے تحفظ کا حق ہے ۔
- ناراضگی کا اظہار:
اقوام متحدہ میں ایران کے سفیر ماجد تخت راونچی نے محسن فخری زادہ کے قتل کے بعد اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل اور سلامتی کونسل کو ایک خط میں اپنی ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔
راونچی نے اپنے خط میں لکھا ہے کہ 'ہمارے ملک کے خلاف ریاستہائے متحدہ امریکہ اور اسرائیل کی طرف سے کسی بھی مہم جوئی کے خلاف میں سخت انتباہ دیتا ہوں'۔
- 'ہمارے مفادات اہم'