اردو

urdu

ETV Bharat / international

Iran-Taliban Forces clash: 'افغانستان ایران سرحد پر تصادم غلط فہمی کا نتیجہ'

ایران کی شمالی سرحد پر ایرانی فورسز اور طالبان کے درمیان افغانستان کے مغربی صوبہ نیمروز کی سرحد پر جھڑپ Iran-Taliban Forces clash ہوئی ہے جسے طالبان نے غلط فہمی قرار دیا۔

Iran-Taliban forces clash at border a misunderstanding says taliban
افغانستان میں ایران سرحد پر تصادم غلط فہمی کا نتیجہ

By

Published : Dec 2, 2021, 10:48 PM IST

افغانستان میں طالبان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد Taliban Spokesperson Zabiullah Mujahid نے کہا کہ ایران اور افغانستان کی سرحد پر سلامتی دستوں کے مابین تصادم Iran-Taliban Forces Clash غلط فہمی کے علاوہ کچھ نہیں ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ایران اور افغانستان کے مغربی صوبہ نیمروز کی سرحد پر دونوں ممالک کے سلامتی دستوں کے مابین تصادم ہوا ہے۔

طالبان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے ٹوٹ کرکے کہا کہ افغان اور ایران کے سلامتی دستوں کے مابین نیمروز صوبہ کے کانگ ضلع کے سرحدی علاقہ میں تصادم مقامی سطح پر پھیلی ایک غلط فہمی کی وجہ سے ہوا تھا جسے حل کرلیا گیا ہے۔ آئندہ وقت میں اس طرح کے واقعات کو روکنے کے لیے اسلامی امارات نے ضروری ہدایات جاری کی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ٓٓAfghanistan Crisis: افغانستان اور ایران نے مشترکہ کمیٹیاں تشکیل دیں

دراصل افغانستان سرحد سے منسلک ایرانی علاقے میں ایک دیوار کھڑی کی گئی ہے جسے اسمگلنگ روکنے کے لیے تعمیر کیا گیا تھا، گزشتہ روز کچھ ایرانی کسان اس دیوار کو عبور کرگئے تھے مگر وہ ایرانی سرحد کے اندر ہی تھے لیکن اس غلط فہمی میں کہ ان لوگوں نے سرحد کی خلاف ورزی کی ہے طالبان فورسز نے فائرنگ شروع کردی۔ جس کے بعد دونوں سلامتی دستوں میں جھڑپ شروع ہوگئی۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ نے بتایا کہ واقع علاقہ مکینوں کے درمیان سرحدی تنازعے کے باعث پیش آیا۔ لیکن معاملہ اب حل ہوچکا ہے، دونوں سرحدوں پر تعینات گارڈز کے درمیان رابطے کے بعد فائرنگ کا سلسلہ ختم ہوگیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details