اردو

urdu

ETV Bharat / international

ایران نے تیل ٹینکر ضبط کرنے پر انڈونیشیا سے وضاحت طلب کی - تیل ٹینکروں کے ذریعے غیر قانونی طور پر تیل منتقل کیا جارہا

ایران کے وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ 'اس نے اپنے تیل ٹینکر ضبط کرنے پر انڈونیشیا سے مزید معلومات طلب کی ہیں'۔ ایران پر یہ الزام لگایا گیا ہے کہ وہ غیر قانونی طور پر تیل کی منتقلی کرتا ہے۔

iran seeks clarification from indonesia on seizure of its tanker
ایران کے وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ

By

Published : Jan 25, 2021, 11:04 PM IST

ایران کے وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ نے کہا کہ ایران نے اپنے ایم ٹی ہارس جہاز کے قبضے سے متعلق 'متضاد' تفصیلات سنی ہیں اور وہ انڈونیشیا سے وضاحت طلب کر رہے ہیں۔

ایران نے تیل ٹینکر ضبط کرنے پر انڈونیشیا سے وضاحت طلب کی

انہوں نے دارالحکومت تہران میں پریس کانفرنس کے دوران صحافیوں کو بتایا کہ یہ ایک تکنیکی مسئلہ ہے اور اس قسم کی چیزیں جہاز رانی میں ہوتی رہتی ہیں۔

خطیب زادہ نے کہا کہ ایران کی بندرگاہوں اور میری ٹائم آرگنائزیشن اور انڈونیشیا میں اس ملک کا سفارت خانہ اس معاملے پر غور کر رہا ہے اور جب یہ واضح ہوجائے گا تو مزید معلومات کا اعلان کیا جائے گا۔

ایران نے تیل ٹینکر ضبط کرنے پر انڈونیشیا سے وضاحت طلب کی

اس میں کہا گیا تھا کہ جہازوں نے جھنڈے نہ دکھا کر اپنی شناخت چھپائی تھی، ٹرانسپونڈر بند کر دیئے تھے اور ریڈیو کال پر کوئی جواب نہیں دے رہا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:

ایران: بیرون ملک سے کورونا ویکسین منگوانے کی اجازت

انڈونیشیا: ایران اور پاناما کے تیل بردار جہاز ضبط

خیال رہے کہ انڈونیشیائی حکام نے ایران اور پاناما کے تیل بردار جہاز کو ضبط کرلیا ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا ہے کہ ان دونوں تیل ٹینکروں کے ذریعے غیر قانونی طور پر تیل منتقل کیا جارہا تھا۔

ایران کے وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ

انڈونیشیا کی 'میری ٹائم سیکیورٹی' ایجنسی کے ترجمان ویسنو پرامادتا نے کہا ہے کہ ایران کے پرچم بردار ایم ٹی ہارس اور پاناما کے پرچم بردار ایم ٹی فریا ٹینکر کو مغربی صوبہ کالیمنتان کے پانیوں میں پکڑا گیا ہے۔

واضح رہے کہ امریکہ کی عائد کردہ پابندیوں کے نتیجے میں عالمی مارکیٹ میں ایران کی خام تیل کی فروخت بُری طرح متاثر ہوئی ہے۔ اب ایرانی حکام ٹینکروں کے ذریعے اس طرح غیر قانونی طریقے سے تیل بیرون ممالک منتقل کر رہے ہیں اور ان کے ٹینکر اکثر پکڑے جاتے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details