اردو

urdu

ETV Bharat / international

ایران میں سات امیدواروں کو صدارتی انتخاب لڑنے کی منظوری - urdu news

اس عہدے کے لئے تین اہم دعویداروں سابق ایرانی صدر محمود احمدی نژاد، ایرانی پارلیمنٹ کے سابق اسپیکر علی لاریجانی اور ڈپٹی اسپیکر اسحاق جہانگیری کے نام شامل نہیں ہیں۔

Iran official
Iran official

By

Published : May 25, 2021, 8:20 PM IST

ایران میں آئندہ ماہ ہونے والے صدارتی انتخابات میں حصہ لینے کے لئے سات امیدواروں کو منظوری دی گئی ہے۔

ایران کی الیکشن گارجین کونسل کے ترجمان عباس علی نے منگل کے روز یہ اطلاع دی۔

ایران میں سات امیدواروں کو صدارتی انتخاب لڑنے کی منظوری

عباس علی نے کہا کہ مجموعی 590 امیدواروں میں سے صرف 7 امیدواروں کو صدارتی انتخابات میں حصہ لینے کی منظوری ملی۔ تاہم انہوں نے ان امیدواروں کے نام ظاہر نہیں کیے ہیں۔

دریں اثنا ایران انٹرنیشنل ٹیلی ویژن نے آج جاری ہونے والی امیدواروں کی سرکاری فہرست کے حوالے سے بتایا کہ منظوری پانے والوں میں تین اہم دعویداروں سابق ایرانی صدر محمود احمدی نژاد، ایرانی پارلیمنٹ کے سابق اسپیکر علی لاریجانی اور ڈپٹی اسپیکر اسحاق جہانگیری کے نام شامل نہیں ہیں۔

اس دوران سرکاری عہدیداروں نے زیادہ سے زیادہ لوگوں سے انتخابات میں شامل ہونے کی اپیل کی ہے۔

ایران میں صدارتی انتخابات آئندہ ماہ 18 جون کو ہوں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details