اردو

urdu

ETV Bharat / international

'ایران جوہری اسلحے کو فروغ نہیں دے رہا ہے' - ایران پہلے سے طے شدہ حد سے زیادہ یورونیم افزودگی کر رہا ہے

ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے ایک بیان میں کہا کہ ایران چاہے تو جوہری اسلحے بنا سکتا ہے مگر ہم ایسا نہیں کرنا چاہتے ہیں۔ جوہری معاہدے سے ایران کا طریقہ کار تبدیل نہیں ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران کے جوہری پروگرام کے حوالے سے امریکہ اور یورپ کا طریقہ کار غیر منصفانہ ہے۔

iran is not developing nuclear weapons says supreme leader ayatollah ali khamenei
'ایران جوہری اسلحے کو فروغ نہیں دے رہا ہے'

By

Published : Feb 23, 2021, 7:11 PM IST

ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے کہا ہے کہ ایران جوہری اسلحے کو فروغ نہیں دے رہا ہے کیونکہ یہ مذہب اسلام کے اصول و نظریات کے خلاف ہے۔


مسٹر آیت اللہ علی خامنہ ای نے کہا کہ 'ہم جوہری اسلحے کی دوڑ میں نہیں ہیں۔ مذہب اسلام کے بنیادی نظریات اور احکامات کے مطابق، انسانوں کے قتل میں استعمال ہونے والے اسلحے رکھنا ممنوع ہے۔ امریکہ جوہری اسلحے سے 2.20 لاکھ افراد کا قتل کرنے والا ملک ہے۔'

یہ بھی پڑھیں:

'طالبان پر امن مذاکرات کے لیے عالمی برادری دباؤ ڈالے'

سعودی عرب کے سابق وزیر تیل احمد زکی یمانی کا انتقال


انہوں نے امریکہ، فرانس، جرمنی اور برطانیہ پر مغرور ہونے اور ناانصافی پر مبنی بیان بازی کرنے کا الزام عائد کیا۔ انہوں نے کہا کہ 'وہ یہ بات کبھی نہیں بتاتے ہیں کہ انہوں نے اپنے وعدے وفا نہیں کیے۔'

ان کا کہنا تھا کہ ایران کے جوہری پروگرام کے حوالے سے امریکہ اور یورپ کا طریقہ کار غیر منصفانہ ہے۔


قابل ذکر ہے کہ سنہ 2018 میں امریکہ کے ایران کے ساتھ ہوئے جوہری معاہدے کے بعد ایران پہلے سے طے شدہ حد سے زیادہ یورونیم افزودگی کر رہا ہے جس کے سبب کئی ممالک نے اس پر پابندی عائد کر دی ہے۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details