جنوبی کوریا کے پہلے نائب وزیر خارجہ چوئی جونگ کو سے ملاقات کے دوران ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے تہران کا جنوبی کوریا کے بینکوں میں منجمد اثاثوں کو فوری جاری کرنے پر زور دیا ہے۔ اسے سرکاری میڈیا نے رپورٹ کیا ہے۔
سنہوا نیوز ایجنسی نے ظریف کے حوالے سے جنوبی کوریا کے پہلے نائب وزیر خارجہ چوئی جونگ سے ملاقات میں کہا کہ 'موجودہ حالات میں ایران جنوبی کوریا تعلقات کی ترقی میں سب سے بڑی رکاوٹ جنوبی کوریائی بینکوں کے ذریعہ ایران کے غیر ملکی اثاثوں پر پابندی ہے'۔
انہوں نے کہا کہ 'عالمی وبا کورونا وائرس کے خطرات، عوام کی صحت اور معاشی حالات کو دیکھتے ہوئے بنیادی ترجیح یہ ہے کہ جنوبی کوریا میں ایران کے منجمد اثاثوں کو فوری جاری کیا جائے۔ انہوں نے سیول کی جانب سے جلد سے جلد رکاوٹوں کو دور کرنے کے لیے ضروری اقدامات پر زور دیا۔
انہوں نے کہا کہ 'جنوبی کوریائی بینکوں کی غیر قانونی کارروائی نے جنوبی کوریا کے بارے میں ایرانیوں کے نظریے کو منفی طور پر متاثر کیا ہے اور انہوں کہا کہ ایرانیوں کے درمیان اس ملک کی شبیہہ کو شدید نقصان پہنچا ہے'۔