ایرانی کسٹمز ترجمان روح اللہ لطفی Iranian Customs Spokesman Rohollah Latifi نے کہا کہ کورونا وائرس کے نئے ویرینٹ اومیکرون کے تیزی سے پھیلنے کے درمیان ایران پڑوسی ممالک کے ساتھ اپنی زمینی سرحدیں بند کر رہا ہے۔
لطیفی نے ہفتے کے روز ایک نیوز ایجنسی کے حوالے سے بتایا کہ "کورونا وائرس سے نمٹنے کے قومی ہیڈ کوارٹر اور وزارت داخلہ کے فیصلے کے مطابق، آج سے شروع ہونے والے غیر ملکی شہریوں کے ایران میں 15 دن تک داخلے پر پابندی ہے۔'
ترجمان نے واضح کیا کہ سفری پابندیوں کا تعلق ترکی، افغانستان، پاکستان، آذربائیجان، آرمینیا اور عراق سے ہے۔