اردو

urdu

ETV Bharat / international

حوثی باغیوں کے ہاتھوں رہا ہوئے بھارتیوں کی گھر واپسی - گھر واپسی

اطلاع کے مطابق یمن میں مقامی حوثی حکام نے 14 فروری 2020 کو 14 افراد کو حراست میں لیا تھا۔

Indians freed by Houthi rebels return home
حوثی باغیوں کے ہاتھوں رہا ہوئے بھارتیوں کی گھر واپسی

By

Published : Dec 6, 2020, 11:53 AM IST

دبئی سے چودہ بھارتی شہریوں کو وطن واپس بھیج دیا گیا ہے جنہیں یمن کے مقامی حوثی حکام نے اپنی تحویل میں لیا تھا۔

اطلاع کے مطابق چودہ بھارتی 10 ماہ سے زائد عرصے سے یمن میں پھنسے ہوئے تھے، ان کا جہاز خلیج عدن کے راستے دبئی سے ہوتے ہوئے بھارت پہنچا۔

جبوتی میں بھارتی سفارتخانے نے ایک بیان میں کہا کہ یمن میں مقامی حوثی حکام نے 14 فروری 2020 کو 14 افراد کو حراست میں لیا تھا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارت کے جبوتی میں واقع سفارت خانہ نے مسلسل کوششوں کے بعد 28 نومبر کو اپنے صنعا کے دفتر کے ذریعے انہیں رہا کرانے میں کامیاب رہا۔

سفارتخانے کے مطابق پھنسے ہوئے بھارتی پاسپورٹ اور دیگر دستاویزات اور سامان کھو چکے تھے۔

اس ضمن میں سمندری اور دیگر متعلقہ حکام سے بھی درخواست کی گئی کہ وہ ان کی صورتحال کا نوٹس لیں اور ان کی مدد کریں۔

ان افراد میں موہن راج تھانگیچلم، ولیم نیکمڈن، احمد عبدالغفور واکانکر، فیروز نصرالدین زری، سندیپ بلو لوہار، نلیش دھنراج لوہار، ہیرن ایس کے، داؤد محمود جیورک، چیتن ہری چندر گواس، تنمے راجندر مانے، سنجیو کمار، منیراج اور عبدالوہاب مصطفیٰ شامل ہیں۔

مزید پڑھیں: پومپیو پرامید، سعودی ۔ قطر تنازع حل ہوگا

دبئی میں ہندوستانی قونصل خانہ نے دبئی میں بھارتی جہاز کے آنے کی تصدیق کی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details