ریاست مہاراشٹر کے رہنے والے 61 سالہ ڈاکٹر واشمکر کی العین کے ایک ہسپتال میں موت ہوگئی۔ وہ وی پی ایس ہیلتھ کیئر نیٹ ورک کے العین میں برجیل رائل ہسپتال سے منسلک تھے۔ ہسپتال نے بیان جاری کرکے ڈاکٹر واشمکر کی کورونا انفیکشن سے موت ہو جانے کی تصدیق کی ہے۔
بھارتی ڈاکٹر کی یو اے ای میں کورونا سے موت - ڈاکٹر سدھیر رام بھاؤ واشمکر کی العین میں واقع ایک ہسپتال میں کورونا وائرس سے موت
بھارتی ڈاکٹر سدھیر رام بھاؤ واشمکر کی العین میں واقع ایک ہسپتال میں کورونا وائرس سے موت ہوگئی ہے۔
یو اے ای میں بھارتی ڈاکٹر کی کورونا سے موت
ڈاکٹر واشمکر العین میں کووڈ۔19 مریضوں کا علاج کرنے کے دوران اس وائرس کی زد میں آگئے۔ انہیں گزشتہ نو مئی کو جانچ رپورٹ میں کورونا انفیکشن ہونے کی تصدیق کے بعد 11 مئی کو العین ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔
العین میں وی پی ایس کے ریجنل ڈائریکٹر ڈاکٹر ارون مینن نے ڈاکٹر واشمکر کی موت پر افسوس کرتے ہوئے اسے انسٹی ٹیوٹ کے لیے ایک عظیم نقصان بتایا ہے۔