اردو

urdu

ETV Bharat / international

India-UAE Summit: بھارت-یواے ای چوٹی اجلاس 18 فروری کو - متحدہ عرب امارات

بھارت-یواے ای چوٹی اجلاس18 فروری کو ویڈیو کانفرنسگ کے ذریعے ہوگی، ایک سرکاری ریلیز کے مطابق، دونوں رہنما اس موقع پر دونوں فریق کے درمیان تاریخی اور دوستانہ تعلقات کو آگے بڑھانے کے لیے اپنا نقطہ نظر پیش کریں گے۔India-UAE summit on February 18

بھارت-یواے ای چوٹی اجلاس 18 فروری کو
بھارت-یواے ای چوٹی اجلاس 18 فروری کو

By

Published : Feb 16, 2022, 10:42 PM IST

وزیر اعظم نریندر مودی اور ابوظہبی کے ولی عہد شہزادہ اور متحدہ عرب امارات UAE کی مسلح افواج کے نائب سپریم کمانڈر شیخ محمد بن زید النہیان کے ساتھ ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ18 فروری کو بھارت-یو اے ای کانفرنس کریں گے۔

ایک سرکاری ریلیز کے مطابق، دونوں رہنما اس موقع پر دونوں فریق کے درمیان تاریخی اور دوستانہ تعلقات کو آگے بڑھانے کے لیے اپنا نقطہ نظر پیش کریں گے۔

بھارت-یواے ای چوٹی کانفرنس اس وقت ہو رہی ہے جب بھارت آزادی کا امرت مہوتسو اور یو اے ای کے قیام کی 50 ویں سالگرہ منائی جارہی ہے۔

ریلیز کے مطابق دونوں رہنما دو طرفہ تعاون اور علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ حالیہ برسوں میں، ہندوستان اوریواے ای تعلقات کے تناظر میں تمام شعبوں میں توسیع ہوئی ہے۔ دونوں فریق آپس میں ایک جامع اسٹریٹجک شراکت داری کامعاہدہ کرچکے ہیں۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے 2015، 2018 اور 2019 میں یو اے ای کا دورہ کیا تھا جبکہ ابوظہبی کے ولی عہد نہیان نے 2016 اور 2017 میں بھارت کا دورہ کیا تھا۔ اس دوران بھارت کے وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے یو اے ای کے تین دورے کیے اور وزیر تجارت اور صنعت پیوش گوئل نے بھی 2021 میں یو اے ای کا دورہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت، امریکہ، اسرائیل اور متحدہ عرب امارات نے نیا گروپ بنایا

دونوں فریق نے کووڈ-19 وبا کے دوران صحت اور خوراک کی حفاظت جیسے اہم شعبوں میں ایک دوسرے کا تعاون کیا۔

دونوں کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری اور توانائی کے شعبے میں تعاون کے تعلقات بھی مضبوط ہوئے ہیں۔ دونوں فریق قابل تجدید توانائی اسٹارٹ اپ، فنٹیک جیسے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔ بھارت دبئی ایکسپو 2020 میں حصہ لے رہا ہے اور وہاں بھارت کا پویلین بڑے پویلین میں ہے۔

یواین آئی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details