ابوظہبی میں موجود اسرائیل کے وزیر خارجہ نے اس موقع پر کہا کہ یہ تاریخی لمحہ ہے، مشرق وسطیٰ ہمارا گھر ہے، ہم خطے کے تمام ممالک سے مطالبہ کرتے ہیں کہ آئیں اور ہم سے بات کریں۔
مزید پڑھیں:اسرائیل سے مغربی کنارے پر آبادکاری کا کام کو روکنے کا یو این کا مطالبہ
واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان گزشتہ سال تعلقات بحال ہوئے تھے۔ ابو ظہبی اور متحدہ عرب امارات کے صہیونی ریاست کے ساتھ تعلقات بحال ہونے کے بعد کئی مسلم ممالک نے اسرائیل سے تعلقات کی بحالی کیلئے بات چیت شروع کی اور یہ سلسلہ اب بھی جاری ہے۔
یو این آئی