اردو

urdu

ETV Bharat / international

لبنان میں سعد الحریری نے دیا وزیراعظم کے عہدے سے استعفیٰ - etv bharat news

لبنان میں نامزد وزیراعظم سعد الحریری نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دینے کا اعلان کیا ہے۔

In Lebanon, Saad al-Hariri resigns as prime minister
لبنان میں سعد الحریری نے دیا وزیراعظم کے عہدے سے استعفی

By

Published : Jul 16, 2021, 12:44 PM IST

مسٹر حریری گزشتہ 9 ماہ سے سیاسی تعطل کا سامنا کررہے تھے اور کافی کوششوں کے باوجود نئی حکومت تشکیل دینے میں ناکام رہنے پر انہوں نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دینے کا اعلان کردیا ہے۔

انہوں نے اپنے استعفیٰ کا اعلان کرنے کے دوران اس کا سبب کابینہ کی تشکیل کے سلسلے میں ژدر مشل اون سے نااتفاقی بتایا اور دونوں کے درمیان اعتماد کے فقدان کی جانب اشارہ کیا۔ واشنگٹن پوسٹ نے مسٹر حریری کے حوالے سے کہا ’’میں نے کئی بار مشورے دیئے، لیکن صدر سمجھوتے کے لئے متفق نہیں ہوئے۔ اس لئے میں نے اپنا استعفیٰ نامہ سونپ دیا، بس آگے اللہ ملک کی مدد کرے‘‘۔

یہ بھی پڑھیں:Ceasefire in Afghanistan: طالبان مشروط جنگ بندی پر آمادہ

واضح رہے کہ لبنان کی راجدھانی بیروت میں واقع ایک بندرگاہ میں ہوئے دھماکے (جس میں 200 سے زیادہ لوگوں کی موت اور ہزاروں مکین بے گھر ہوئے تھے) کے تقریباً تین ماہ بعد اکتوبر کے آخر میں مسٹر حریری کو وزیراعظم مقرر کیا گیا تھا۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details