اردو

urdu

ETV Bharat / international

حسین براہیم طٰہٰ او آئی سی کے سکریٹری جنرل منتخب - سنٹرل افریقی ملک چاڈ

سنٹرل افریقی ملک چاڈ کے سابق وزیر برائے امور خارجہ حسین براہیم طٰہٰ کو او آئی سی کا سکریٹری جنرل منتخب کیا گیا ہے۔

Hussein Ibrahim Taha elect as Secretary General of OIC
اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے وزرائے خارجہ کی کونسل کے 47 واں اجلاس کا ایک منظر

By

Published : Nov 29, 2020, 12:09 PM IST

Updated : Nov 29, 2020, 2:25 PM IST

اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے وزرائے خارجہ کی کونسل کے 47 واں اجلاس کے دوران حسین براہیم طٰہٰ کو اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کا نیا سکریٹری جنرل منتخب کیا گیا ہے۔

ویڈیو

سنٹرل افریقی ملک چاڈ کے سابق وزیر برائے امور خارجہ حسین براہیم طٰہٰ نومبر 2021 میں یہ عہدہ سنبھالیں گے۔

  • نئے جانشین کا خیر مقدم:

موجودہ سکریٹری جنرل یوسف الاثمین نے او آئی سی وزرائے خارجہ کی کونسل کے 47 ویں اجلاس میں اپنے نئے جانشین کا خیرمقدم کیا۔

سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے بھی طٰہٰ کے انتخاب کا خیر مقدم کیا۔

بہ شکریہ ٹوئٹر
  • مکمل تائید و حمایت:

شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہ 'یوسف الاثمین کے بعد نئے سکریٹری جنرل کے لیے نیک خواہشات پیش ہیں، انھیں مملکت سعودی عرب کی مکمل تائید اور حمایت حاصل رہے گی'۔

شہزادہ فیصل نے او آئی سی کے سربراہ کی حیثیت سے الاثمین کی عظیم کوششوں پر کا شکریہ ادا کیا۔

اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے وزرائے خارجہ کی کونسل کے 47 واں اجلاس کا ایک منظر

اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے موجودہ جنرل سکریٹری یوسف الاثمین نے اسلامی تعاون تنظیم کے نئے سیکرٹری جنرل کو مبارکباد پیش کی اور انھوں نے بھی اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

  • مشترکہ اسلامی اقدار کا فروغ:

العثمین نے اسلامی دنیا کے عوام اور ممالک کے مفاد میں مشترکہ اسلامی اقدار کو فروغ دینے کے لئے اپنے مشن میں نئے سیکرٹری جنرل سے کامیابی کی خواہش کا اظہار کیا۔

حیسین براہیم طٰہٰ اسٹیج پر

واضح رہے کہ حیسین براہیم طٰہٰ اپنی مدت 17 نومبر 2021 سے شروع ہوگی۔

مزید پڑھیں: فلسطینی نژاد امریکی مسلمان وہائٹ ہاوئس کی ڈپٹی ڈائریکٹر مقرر

اپنی طرف سے الاثمین نے مملکت سعودی عرب کا بھی شکریہ ادا کیا، جو اسلامی تعاون تنظیم کی میزبانی والی ریاست رہی ہے۔

Last Updated : Nov 29, 2020, 2:25 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details