یروشلم میں واقع اسرائیل کے وزیراعظم بنیامن نتن یاہو کی رہائش گاہ کے قریب کئی ہزار مظاہرین نے وزیراعظم کے استعفیٰ کے سلسلے میں زبردست احتجاج کیا۔
جب مظاہرین وزیر اعظم کی رہائش گاہ کے باہر جمع ہوئے اور ان کے استعفیٰ کا مطالبہ کرنے لگے تو اسرائیلی پولیس نے مظاہرین سے ہاتھا پائی۔
مظاہرین کے مطابق 'کسی بھی طرح احتجاج کرنا ہمارا حق ہے، لیکن اس مظاہرہ کے دوران پولیس نے اپنی طاقت کا ناروا استعمال کر کے ظلم و زیادتی کی ہے'۔
پولیس نے کئی مظاہرین کو حراست میں لیا پولیس نے کم سے کم چار مظاہرین کو حراست میں لیا تھا، جن میں سے کئی کو پیچھے ڈھکیل دیا گیا جس کی وجہ سے کئی لوگوں کو معمولی چوٹیں بھی آئیں۔
احتجاج میں شریک مظاہرین کا کہنا ہے کہ 'بنیامن نتن یاہو کو عہدہ چھوڑ دینا چاہئے کیونکہ ان پر بدعنوانی کے الزامات کے تحت مقدمات چل رہے ہیں'۔
مظاہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ 'عالمی وبا کورونا وائرس (کووڈ۔19) کے بحران کے ضمن میں ملک میں صحیح طور پر اور بروقت اقدامات نہیں کیے جارہے ہیں'۔
اطلاع کے مطابق اسرائیل کی معیشت زوال کا شکار ہے، جس کی وجہ سے سیکڑوں اسرائیلی ملازمت سے محروم ہیں۔
احتجاج میں شریک مظاہرین کا کہنا ہے کہ 'بنیامن نیتن یاہو کو عہدہ چھوڑ دینا چاہئے'۔، گذشتہ تقریبا پانچ ماہ سے بدعنوانی کا سامنا کر رہے نتن یاہو کے خلاف مسلسل مظاہرے ہو رہے ہیں۔
ان مظاہروں میں وزیراعظم پر بدعنوانی سے قطع نظر کورونا وائرس کو روکنے میں ناکامی کا الزام عائد کیا گیا۔ تمام مظاہروں نے ان سے استعفیٰ کا مطالبہ کیا ہے۔