اردو

urdu

ETV Bharat / international

قطر سے بہتر تعلقات پر ایران کا خیر مقدم

ایرانی صدر حسن روحانی نے کہا کہ ہم قطر کے ساتھ تعلقات بڑھانے کے خواہاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایران یہ نہیں چاہتا کہ وہ خطے میں بڑی طاقتوں سے جنگ لڑتا رہے۔

قطر سے بہتر تعلقات پر ایرانی کا خیر مقدم

By

Published : Jun 6, 2019, 9:50 AM IST

Updated : Jun 6, 2019, 11:48 AM IST

انہوں نے کہا کہ سعودی عرب اور امارات نے یمن اور قطر سے متعلق غلط رویہ اپنایا ہوا جس سے پورے خطے کو نقصان پہنچے گا۔

یہ بات حسن روحانی نے عیدالفطر کے موقع پر قطری امیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی کی جانب سے کئے جانے والے ٹیلی فونک رابطے کے دوران کہی۔

صدر ایران نے مزید کہا کہ ممالک کے خلاف دباؤ، گھیراؤ اور معاشی پابندیاں غلط طریقہ ہے۔

انہوں نے اس عزم کو دہرایا کہ ایران خطے میں کسی ملک یا بڑی طاقت سے محاذ آرائی نہیں چاہتا تاہم اگر کسی کی جانب سے غیرتعمیری نقل و حرکت دیکھی گئی تو قطعی طور پر ایران اس کا موثر انداز میں جواب دے گا۔

قطری امیر نے بھی کہا کہ ایران اور قطر مختلف علاقائی مسائل پر مشترکہ مؤقف رکھتے ہیں۔

شیخ تمیم نے اس بات پر زور دیا کہ صرف بات چیت کے ذریعے کشیدگی کا خاتمہ کیا جاسکتا ہے اور اس حوالے سے ہم کویتی امیر کی کاوشوں کی حمایت کرتے ہیں۔

Last Updated : Jun 6, 2019, 11:48 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details