اردو

urdu

ETV Bharat / international

حماس نے امریکی امن معاہدے کو مسترد کردیا

حماس نے امریکہ کی طرف سے مغربی ایشیا کے لئے امن معاہدہ کو مسترد کرنے کا اعلان کیا ہے۔ مقامی نیوز ایجنسی نے اس کی اطلاع دی۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

By

Published : Jan 29, 2020, 3:26 PM IST

Updated : Feb 28, 2020, 10:03 AM IST

حماس کے سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل هنیه نے صدر محمود عباس کے ساتھ فون پر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ مغربی ایشیا میں امن کے لئے امریکی منصوبہ فلسطین کے قومی منصوبہ سے چھٹکارا حاصل کرنے کی ایک کوشش ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مطابق فلسطینیوں کی اپنی ریاست ہوگی، جو اپنے علاقے کو دوگنا کر سکتے ہیں۔ امریکہ اور اسرائیل معاہدے کے عمل کی نگرانی کے لئے ایک مشترکہ کمیٹی بنائیں گے۔

اسرائیل کے وزیر اعظم بنجامن نیتن یاہو نے منگل کو کہا کہ امریکی صدر ٹرمپ نے مانا کہ نئے امن منصوبہ کے تحت وادی اردن میں اسرائیل کی خودمختاری ہونی چاہئے۔

Last Updated : Feb 28, 2020, 10:03 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details