اسرائیل اور فلسطین کے مابین جنگ بندی کو برقرار رکھنے اور اس سے متعلق عوامل پر مصر کام کررہا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق مصر اس وقت فلسطینی اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی پر کام کر رہا ہے جس میں قیدیوں کے تبادلے کا سمجھوتہ اور اقتصادی اور سیاسی شقیں شامل ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے مطالبہ کیا ہے کہ قیدیوں کے تبادلے کے سمجھوتے کے سلسلے میں مروان البرغوثی کو ابتدائی فہرست میں شامل کیا جائے جب کہ اسرائیل کو اس پر تحفظات ہیں۔ علاوہ ازیں حماس نے قاہرہ سے یہ بھی مطالبہ کیا ہے کہ سمجھوتہ ہو جانے کی صورت میں رہائی پانے والے قیدیوں کو کوئی نقصان نہ پہنچایا جائے۔ اس سمجھوتے میں یہ مذاکرات بھی شامل ہیں کہ غزہ پٹی کے لیے ایک سمندری گزر گاہ ہو تاہم اسرائیل اس کو مسترد کر رہا ہے۔