سعودی وزارت اطلاعات کے مشیر نے پیر کو ایک بیان میں کہا ہے کہ ان تصاویر کو لینے میں 7 گھنٹے لگے ہیں اور یہ تصاویر 49،000 میگا پکسلز تک کی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ چونکہ بلیک اسٹون "جنت کا ٹکڑا ہے اور پہلی مرتبہ ہائی ریزولوشن کی تصاویر اس بات کی عکاسی کرتی ہیں کہ جنت کس قدر خوبصورت ہوگی".
حجر اسود خانہ کعبہ کے مشرقی کونے میں واقع ہے اور یہ دیکھنے میں بالکل سالم لگتا ہے، جسے چاندی کے خول میں لگایا گیا ہے، لیکن یہ در حقیقت آٹھ چھوٹے پتھروں پر مشتمل ہے، جن کو عربی لوبان (درختوں سے حاصل ہونے والے بروزہ) سے آپس میں جوڑا گیا ہے۔
سب سے چھوٹا پتھر ایک سینٹی میٹر سے بڑا نہیں ہے، جبکہ سب سے بڑا پتھر 2 سینٹی میٹر سے زیادہ نہیں ہے۔ خالص چاندی سے بنی ہوئی بیرونی خول صرف مقدس پتھر کے تحفظ کا کام کرتی ہے۔
غورطلب ہے کہ یہ پتھر مسجد کے مشرقی حصے میں موجود ہے اور اس کے چارو طرف چاندی کا حصار بنا ہوا ہے۔