اردو

urdu

ETV Bharat / international

خلیج تعاون کونسل نے سرحدیں کھولے جانے کا خیر مقدم کیا - خلیج تعاون کونسل کا 41 واں سربراہ اجلاس سعودی عرب کے شمال مغرب میں واقع ضلع العُلا میں جاری ہے

خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) نے سعودی عرب اور قطر کے درمیان سرحدیں کھولے جانے کا خیر مقدم کیا ہے۔

gulf cooperation council welcomes opening of border between saudi arabia and qatar
خلیج تعاون کونسل کا سعودی عرب اور قطر کے بیچ سرحدیں کھولے جانے کا خیر مقدم

By

Published : Jan 5, 2021, 9:00 PM IST

خلیج تعاون کونسل کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر نائف فلاح مبارک الحجرف نے سعودی عرب اور قطر کے درمیان فضائی، زمینی اور بحری حدود کھولے جانے کے سمجھوتے کا خیر مقدم کیا ہے۔ اس سمجھوتے کا اعلان کویت کے وزیر خارجہ شیخ احمد ناصر الصباح نے کیا۔

خلیج تعاون کونسل کا 41 واں سربراہ اجلاس سعودی عرب کے شمال مغرب میں واقع ضلع العُلا میں جاری ہے

یہ اعلان کویت کے امیر شیخ نواف الاحمد الجابر الصباح کی جانب سے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی کے ساتھ ٹیلی فون رابطوں کے بعد سامنے آیا۔

واضح رہے کہ خلیج تعاون کونسل کا 41 واں سربراہ اجلاس سعودی عرب کے شمال مغرب میں واقع ضلع العُلا میں جاری ہے۔ اجلاس کی دعوت سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی جانب سے دی گئی تھی۔

خلیج تعاون کونسل کا سعودی عرب اور قطر کے بیچ سرحدیں کھولے جانے کا خیر مقدم

یہ بھی پڑھیں:

سعودی عرب کا قطر کے ساتھ سرحدیں دوبارہ کھولنے کا اعلان

'جی سی سی اجلاس سے خلیجی ممالک کے درمیان اتحاد ہوگا'

خلیج تعاون کونسل کے سیکریٹری جنرل نائف فلاح مبارک الحجرف نے باور کرایا تھا کہ دنیا بھر میں درپیش غیر معمولی حالات کے باوجود سربراہ اجلاس کا انعقاد اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ شریک ممالک کی قیادت کونسل کو ایک ایسے نظام کے طور پر برقرار رکھنے کی خواہاں ہے جو مشکلات اور چیلنجوں سے نمٹ سکے۔

سعودی فرماں شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے کونسل کے رکن تمام ممالک کے سربراہوں کو اس اجلاس میں شرکت کے دعوت نامے بھیجے تھے۔ جی سی سی میں سعودی عرب کے علاوہ قطر، کویت، بحرین، متحدہ عرب امارات اور سلطنت آف عُمان شامل ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details