لبنان کے شہر طرابلس میں حکومت مخالف مظاہرین نے دستی بم سے پولیس اہلکاروں پر حملہ کردیا، جس میں نو پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔
لبنانی وزارت داخلہ نے بدھ کے روز ٹویٹر پرایک بیان جاری کرکے یہ اطلاع دی۔
بیان کے مطابق مظاہرین نے پولیس اہلکاروں پر دستی بموں سے حملہ کیا جس میں نو پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔ تمام زخمی پولیس اہلکار ٹاپ آفیسر ہیں جس میں سے ایک کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔