اردو

urdu

ETV Bharat / international

جی 20 رہنماؤں کے ورچوئل سمٹ کا آج سے ریاض میں آغاز - ترقی پذیر ممالک کے لئے مالی تعاون

جی 20 رہنماؤں کے ورچوئل سمٹ کا آج سے ریاض میں آغازہوگیا ہے۔ اس دوران انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن کے ڈائریکٹر جنرل گائی رائڈر نے کہا کہ 'رواں برس کی تیسری سہ ماہی میں جی 20 (بیس ممالک) گروپ میں 225 ملین کل وقتی ملازمتیں ختم ہوگئیں'۔

G20 leaders gather for virtual summit in Riyadh
جی 20 رہنماوں کا ریاض میں ورچوئل سمٹ آج سے آغاز

By

Published : Nov 21, 2020, 11:26 AM IST

بین الاقوامی لیبر آرگنائزیشن کے سربراہ نے جمعہ کو کہا کہ 'آئندہ چند برسوں میں دنیا بھر کی معیشتوں پر عالمی وبا کورونا وائرس (کووڈ۔19) کا اثر رواں برس سے بھی زیادہ محسوس کیا جائے گا'۔

ویڈیو

انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن کے ڈائریکٹر جنرل گائی رائڈر نے کہا کہ رواں برس کی تیسری سہ ماہی میں جی۔ 20 (بیس ممالک) گروپ میں 225 ملین کل وقتی ملازمتیں ختم ہوگئیں۔

وہ جی 20 ممالک کے ورچوئل سمٹ میں خطاب کررہے تھے۔

رائڈر نے مزید کہا کہ قلیل مدتی نقطہ نظر بہت ہی تاریک ہے اور رواں برس کے آخر تک صورتحال میں بہتری نہیں آئے گی۔

  • ترقی پذیر ممالک کے لئے مالی تعاون:

انہوں نے جی 20 ممالک سے ترقی پذیر ممالک کے لئے مالی تعاون بڑھانے کا مطالبہ کیا۔

بہ شکریہ ٹوئٹر

اس سربراہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ٹیڈروس اذانوم نے کہا کہ 'جی -20 ممالک نے امکانی کورونا وائرس (کووڈ-19) کی ویکسین کی تیاری میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

واضح رہے کہ رواں برس جی۔20 سربراہی اجلاس کی سعودی عرب میزبانی کر رہا ہے۔

واضح رہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب ہر طرح کے اجلاس کا طریقۂ کار بدل گیا ہے۔ اس بار جی 20 کا اجلاس بھی روایت سے قطع نظر ویڈیو کانفرنسگ کے ذریعہ منعقد کیا جائے گا۔

  • کووڈ-19 اور جی-20 کی مشترکہ کوششیں:

سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے بتایا کہ 'ریاض میں جی 20 سربراہی اجلاس غیر معمولی حالات میں ہو رہا ہے اور مملکت نے عزم اور قابلیت کے ساتھ وبائی امراض کے چیلنجز کا مقابلہ کیا ہے'۔

جی 20 رہنماوں کا ریاض میں ورچوئل سمٹ آج سے آغاز

شہزادہ فرحان نے کہا ' ہم وبا کو دور کرنے کے لئے پالیسی حل پر زور دینے کی کوشش کر رہے ہیں'۔

  • صحت کے بحران پر قابو:

امور خارجہ کے سعودی وزیر مملکت عادل الجبیر نے کہا کہ اس بیماری سے لڑنے کے لئے جی 20 کی مشترکہ کوششوں سے یہ ثابت ہوا ہے کہ باہمی تعاون سے ہی دنیا صحت کے بحران پر قابو پا سکتی ہے۔

کنگ سلمان ہیومینیٹری ایڈ اور ریلیف سینٹر کے سپروائزر جنرل ڈاکٹر عبداللہ الربیہ نے کہا ہے کہ 'مملکت کورونا وائرس کی ویکسین تیار کرنے کے لئے عالمی سطح پر کی جانے والی کوششوں کے ضمن میں سرگرم عمل ہے اور اس کی حمایت کرتی ہے'۔

مزید پڑھیں: وزیر اعظم مودی آج جی ۔ 20 سمِٹ میں حصہ لیں گے

'جی 20 سعودی قیادت: چیلنجز اور کارنامے' کے عنوان سے منعقدہ ایک سیشن کے دوران خطاب کرتے ہوئے الربیع نے کہا 'سعودی عرب نے ویکسین کے لیے ہمیشہ خیر مقدم کیا ہے۔ جس میں بین الاقوامی اور علاقائی تنظیموں کی ویکسین اور منشیات کی نشوونما شامل ہے'۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details