افغانستان کے صوبہ بغلان میں پولیس ہیڈکوارٹرز کے باہر کار بم دھماکے کے نتیجے میں 4 اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ دھماکے کے بعد حملہ آور پولیس ہیڈکوارٹر میں گھس گئے تاہم سیکورٹی فورسز نے کارروائی کے دوران علاقے کو کلئیر قرار دیدیا۔
افغان سیکورٹی فورسز کے مطابق حملے کے نتیجے میں صوبائی پولیس چیف کے بھی زخمی ہونے کی اطلاع ہے، کار بم دھماکہ اس قدر شدید تھا کہ دھماکے کی آواز دور دور تک سنائی دی جبکہ آس پاس کے گھروں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے جس کے نتیجے میں دیگر افراد بھی زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔