اردو

urdu

ETV Bharat / international

سابق ایرانی صدر خاتمی نے لوگوں سے ووٹ کرنے کی اپیل کی

اصلاح پسند تحریک کے ایک بااثر رہنما اور سخت گیروں کے سر فہرست نقاد خاتمی نے اس سال صدر کے لئے انتخاب لڑنے والے کسی بھی امیدوار کی حمایت نہیں کی ہے۔ انہوں نے آٹھ سال قبل اعتدال پسند صدر حسن روحانی کی حمایت کی تھی۔

Former President Khatami
Former President Khatami

By

Published : Jun 16, 2021, 9:41 PM IST

Updated : Jun 17, 2021, 2:58 PM IST

سابق ایرانی صدر محمد خاتمی نے بدھ کے روز ایران کے باشندوں سے اپیل کی کہ وہ جمعہ کے روز سخت گیروں کے خلاف ووٹ ڈالیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ انہیں امید ہے کہ لوگ بڑی تعداد میں ووٹنگ کے عمل میں حصہ لیں گے۔

سابق ایرانی صدر خاتمی نے لوگوں سے ووٹ کرنے کی اپیل کی

خاتمی نے کہا کہ کسی بھی قیمت پر سیاسی گروہ کے ذریعے کچھ لوگوں کو اقتدار میں لانے کے منصوبے کو عوام کو الٹ دینا چاہئے، جنہوں نے عوام کو کنارے کردیا ہے۔

ایران میں صدارتی انتخاب کے تحت میدان میں اترنے والے امیدوار کئی طرح کے ہیں۔ ان میں زیادہ تر امیدوار سخت گیر ہیں جو ایران کے جوہری پروگرام کو آگے بڑھانا چاہتے ہیں اور دنیا کا مقابلہ کرنا چاہتے ہیں، جبکہ کچھ اعتدال پسند ہیں جو حیثیت برقرار رکھنا چاہتے ہیں۔ اس کے علاوہ کچھ اصلاح پسند بھی ہیں۔

اصلاح پسند تحریک کے ایک بااثر رہنما اور سخت گیروں کے سر فہرست نقاد خاتمی نے اس سال صدر کے لئے انتخاب لڑنے والے کسی بھی امیدوار کی حمایت نہیں کی ہے۔ انہوں نے آٹھ سال قبل اعتدال پسند صدر حسن روحانی کی حمایت کی تھی۔

ایران کا صدارتی مقابلہ ملک کے سخت گیر عدلیہ کے سربراہ اور اعتدال پسند وسطی کے سابق سینٹرل بینک چیف کے درمیان ہی مانا جا رہا ہے۔

Last Updated : Jun 17, 2021, 2:58 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details