وزیرخارجہ ایس جے شنکر امیر کویت کے نام وزیر اعظم نریندرمودی کا خط لے کرکویت پہنچے۔
یہ اطلاع ایس جے شنکر نے ٹوئٹ کے ذریعہ دی۔
جمعرات کو جے شنکرنے اپنے ہم منصب شیخ احمد الناصر المحمد الصباح سے بھی ملاقات کی تھی۔
اس سے پہلے انہوں نے جمعرات کو کویت کے اپنے ہم منصب شیخ محمد الناصر المحمد الصباح سے ’نتیجہ خیز بات چیت‘ کی۔
اس دوران دونوں لیڈروں نے صحت، خوراک، تعلیم، توانائی اور ڈیجیٹل اور کاروبار سمیت بہت سے امور پرتبادلہ خیال کیا۔
دونوں فریقوں نے ایم او یو پر بھی دستخط کئے، جوکویت میں بھارتی ملازموں کو قانونی تحفظ فراہم کرے گا۔
ایس جے شنکر وزیراعظم کا خط لے کر پہنچے تھے۔ جے شنکر نے وزیراعظم نریندرمودی کی طرف سے کویت کے امیر شیخ نواف الاحمد الجابر الصباح کے لیے ذاتی خط لے کر گئے تھے۔
انہوں نے وزیراعظم شیخ صباح خالد الحمد الصباح سے بھی بات چیت کی۔
ایس جے شنکر جمعہ کی خلیجی ممالک میں بھارت کے سفارت کاروں کے ساتھ میٹنگ وزیرخارجہ ایس جے شنکر جمعہ کو خلیجی ممالک میں بھارت کے سفارت کاروں کے ساتھ بھی میٹنگ کی۔ میٹنگ میں انہوں نے اس علاقے کے لیے ہوائی سروس جلد سے جلد بحال کرنے اور کووڈ۔19 کی وجہ سے الگ ہوئے خاندانوں کو دوبارہ ملانے کے انتظامات شامل ہیں۔