وزارت خارجہ نے کہا کہ 'ایس جے شنکر کا دورہ قطر وزیر خارجہ کے طور پر یہ ان کا پہلا دورہ ہوگا۔ اس دورے کے دوران، وہ اپنے ہم منصب سے باہمی امور کے علاوہ علاقائی اور بین الاقوامی معاملات پر باہمی تعاون کے امور پر بات چیت کریں گے۔'
بھارتی وزیر خارجہ کا قطر کا دو روزہ اعلان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ وبائی امراض کورونا وائرس کے دوران بھارتیوں کی دیکھ بھال کرنے پر قطر سے "خصوصی شکریہ" پیش کرے گا۔
وزارت خارجہ نے کہا کہ 'اس دورے کے دوران، وزیر خارجہ قطری نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمٰن بن جاسم الثانی سے ملاقات کرنے والے ہیں۔ وہ ریاست قطر کی دیگر اہم شخصیات سے بھی ملاقات کریں گے۔'
واضح رہے کہ اس وبائی امراض کے دوران بھارت اور قطر نے قریبی سطح پر رابطے برقرار رکھے ہوئے ہیں۔
وزیر اعظم نریندر مودی اور قطر ریاست کے امیر شیخ تمیم بن حماد الثانی کے درمیان پچھلے کچھ مہینوں میں تین بار ٹیلیفون پر بات ہوئی ہے، ساتھ ہی وزیر خارجہ اور کابینہ کے دیگر وزراء نے بھی قطری ہم منصبوں سے بات کی ہے۔ یہ بھی بتادیں کہ قطر میں سات لاکھ سے زیادہ بھارتی آباد ہیں۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق، سال 2019-20 میں دو طرفہ تجارت 10.95 بلین ڈالر تھی۔
وزارت خارجہ نے مزید کہا کہ 'دونوں فریق توانائی اور سرمایہ کاری سمیت مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون میں اضافہ کرنے کے لئے پرعزم ہیں۔ بھارت اور قطر نے کورونا جیسے وبائی امراض سے مقابلے کے لیے اور مربوط ہوائی آپریشن کے ذریعہ مل کر کام کیا ہے۔'