اردو

urdu

ETV Bharat / international

Airstrike in Iraq: عراق: فضائی حملے میں آئی ایس کے پانچ دہشت گرد ہلاک - راقی فوج کے ہیلی کاپٹر نے دہشت گردوں پر فضائی حملے

دیالا صوبہ میں چل رہی فوجی تربیت اور تلاشی مہم میں عراقی فوج کے ہیلی کاپٹر نے دہشت گردوں پر فضائی حملے کئے۔

Airstrike in Iraq: عراق: فضائی حملے میں آئی ایس کے پانچ دہشت گرد ہلاک
Five IS militants killed in airstrike in Iraq

By

Published : Nov 19, 2021, 7:37 AM IST

عراق کے مشرقی صوبہ دیالا میں فضائی حملوں میں اسلامک اسٹیٹ کے پانچ دہشت گرد مارے گئے۔

عراقی فوج نے جمعرات کو یہ اطلاع دی۔ عراقی مشترکہ مہم کمان نے مختصر بیان جاری کرکے بتایا کہ دیالا صوبہ میں چل رہی فوجی تربیت اور تلاش مہم میں عراقی فوج کے ہیلی کاپٹر نے دہشت گردوں پر فضائی حملے کئے۔

عراقی فوج، پولیس اور نیم فوجی دستہ نے دیالا ابو سعیدہ اور العبارہ کے جنگلات میں اسلامک اسٹیٹ کے دہشت گردوں کی تلاش کے لئے بدھ کو تلاشی مہم چلائی۔

یہ بھی پڑھیں: عراقی وزیر اعظم نے قاتلانہ حملے کے بعد عوام سے ملاقات کی

خیال رہے کہ عراق کے دارالحکومت بغداد کے شمال میں پہاڑی اور ناہموار علاقو ں میں گزشتہ کچھ مہینوں میں اسلامک اسٹیٹ کے دہشت گردوں کے خاتمہ کے لئے وسیع فوجی کارروائی کے باوجود ان کی سرگرمیاں تیز ہوگئی ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details