سکیورٹی شعبے کے ایک افسر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ چار پہیہ گاڑیوں میں آئے نامعلوم مسلح افراد نے وسطی بغداد کے الخلانی اسکوائر میں مظاہرہ کر رہے لوگوں پر فائرنگ کی ۔
بغداد میں مظاہرین پر فائرنگ، 25 افراد ہلاک - عراق خبر
عراق کے دارالحکومت بغداد میں نامعلوم مسلح افراد نے حکومت کے خلاف مظاہرہ کر رہے لوگوں پر فائرنگ کی، جس کی وجہ سے 25 مظاہرین کی موت ہو گئی اور تقریباً 47 مظاہرین زخمی ہوئے ہیں۔

بغداد میں مظاہرین پر فائرنگ
ذرائع نے بتایا،'' فائرنگ میں 25 مظاہرین ہلاک ہو گئے اور تقریباً 47 مظاہرین زخمی ہو گئے۔ زخمیوں میں سے کچھ کی حالت نازک بنی ہوئی ہے۔''
واضح ر ہے کہ عراق کے دارالحکومت بغداد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں اصلاحات، بد عنوانی پر نکیل کسنے، لوگوں کے معیار زندگی کو بہتر بنانے اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے مطالبات کے سلسلے میں اکتوبر کے اوائل سے ہی احتجاجی مظاہر ہو رہے ہیں ۔
Last Updated : Dec 7, 2019, 8:25 PM IST