شام کے شمال مشرقی علاقے میں واقع مہاجرین کے ایک کیمپ میں آگ لگنے سے ایک بچہ سمیت چار ہلاک اور 18 دیگر زخمی ہوگئے ہیں۔ شام کی سرکاری نیوز ایجنسی ثنا نے یہ اطلاع دی ہے۔
شامی سرکاری نیوز ایجنسی ثنا نے بتایا کہ یہ آگ الہول مہاجر کیمپ میں لگی جو شمال مشرقی صوبہ حسکہ میں شامی ڈیموکریٹک فورس (ایس ڈی ایف) کی کرد ملیشیا کے زیر انتظام ہے۔