دبئی: متحدہ عرب امارات کے مرکزی شہر جبل علی بندرگاہ میں بدھ کی درمیانی رات سے عین قبل ایک زبردست دھماکہ ہوا، جس سے کئی کلومیٹر دور عمارتوں کی کھڑکیوں کے شیشے چکنار چور ہوگئے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق، دھماکے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔ یہ دھماکہ جبل علی پورٹ کے ایک چھوٹے جہاز پر ہوا۔
دبئی پولیس کے کمانڈر انچیف، لیفٹیننٹ جنرل عبداللہ خلیفہ المری نے بتایا کہ جبل علی پورٹ پر ایک چھوٹے سائز کے کنٹینر جہاز کو آگ لگ گئی۔ حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔