فلسطینی حکومت کے ترجمان ابراہیم ملحم نے ایک بیان میں کہا کہ بیت المقدس کے نواحی علاقے بدو کی رہائشی ایک معمر خاتون کو چند روز قبل کورونا کی تشخیص کے بعد اسپتال منقل کیا گیا تھا۔ اسے یہ وائرس دوسرے افراد یا اسرائیل میں کام کرنے والے ملازمین سے لگا ہے۔
فوت ہونے والی خاتون کے داماد اور بعض دوسرے رشتہ داروں کو بھی کورونا کا شکار ہونے کا شبہ ہے، تاہم ان کے ٹیسٹوں کی رپورٹس جاری نہیں کی گئیں۔