اردو

urdu

ETV Bharat / international

اردگان : ابھی تک سیریا سمٹ کے لیے کوئی معاہدہ طے نہیں ہوا - فرانس

صدر رجب طیب اردگان نے کہا کہ ابھی تک ترکی، روس، فرانس اور جرمنی کے رہنماؤں کے لئے شمالی شام میں بڑھتے ہوئے تشدد پر سربراہی اجلاس منعقد کرنے کا کوئی معاہدہ نہیں ہوا ہے۔

recap
recap

By

Published : Feb 25, 2020, 5:29 PM IST

Updated : Mar 2, 2020, 1:15 PM IST

ہفتہ کے روز اردگان نے اعلان کیا تھا کہ وہ روس کے صدر ولادمیر پوتن ، فرانس کے صدر ایمانوئل میکخواں اور جرمنی کی چانسلر انگیلا میرکل کے ساتھ 5 مارچ کو چار فریقی سربراہی اجلاس کریں گے۔

اردگان نے ازر بائی جان جانے سے پہلے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ 'اجلاس کے انعقاد سے متعلق کوئی پورا معاہدہ نہیں ہوا ہے'۔

رجب طیب اردگان نے کہا کہ وہ انکارا یا پھر استان بل میں پانچ مارچ کو پوتن کے ساتھ آمنے سامنے بات کریں گے۔

روس اور ترقی پچھلے پانچ سالوں سے سیریا میں جنگ کو ختم کرنے کے لیے بات چیت کر رہے ہیں۔

ترقی کے صدر نے بتایا کہ 'وہ دو طرفہ رابطوں کے بارے میں بات نہیں کر رہے ہیں۔ لیکن کثیر الجہتی شکل میں ملاقات کے امکان پر کام کیا جا رہا ہے'.

انہوں نے مزید کہا 'ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں لیا گیا ہے کیونکہ تمام ممکنہ شرکاء نے ابھی تک معاہدہ نہیں کیا ہے'۔

ان کا کہنا ہے 'روس کی طرف سے ایک وفد بات چیت کے لیے آئندہ کل ترقی آئے گا'۔

اقوام متحدہ نے پیر کے روز سیریا میں ہو رہے خون خرابے کے خلاف انتباہ کیا تھا کیونکہ ادلب میں لڑائی خطرناک حد تک پہنچ چکی ہے اور قریب ایک لاکھ لوگ بے گھر ہو گئے ہیں۔

Last Updated : Mar 2, 2020, 1:15 PM IST

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details