اردو

urdu

ETV Bharat / international

یمن: حراستی مرکز میں آتشزدگی، آٹھ مہاجر ہلاک، 170 سے زائد زخمی

یمن میں مہاجرین کے لیے قائم کیے گئے حراستی مرکز میں آتشزدگی کے نتیجے میں آٹھ افراد ہلاک اور 170 سے زائد لوگ زخمی ہوگئے ہیں جبکہ زخمیوں میں سے 90 لوگوں کی حالت نازک ہے۔

eight killed, over 170 injured in migrant center fire in yemen
یمن: حراستی مرکز میں آتشزدگی، آٹھ مہاجر ہلاک، 170 سے زائد زخمی

By

Published : Mar 8, 2021, 5:28 PM IST

یمن کے دارالحکومت صنعاء میں واقع بین الاقوامی تنظیم برائے مہاجرت (آئی او ایم) کے علاقائی دفتر نے کہا ہے کہ یمن کے دارالحکومت صنعاء میں مہاجرین کے حراستی مرکز میں آتشزدگی کے نتیجے میں کم از کم 8 افراد ہلاک اور 170 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔

آگ لگنے کی وجوہات کا تاحال تعین نہیں ہو سکا ہے۔ آتشزدگی میں محفوظ رہنے والوں کو دوسرے کیمپ منتقل کر دیا گیا ہے۔

علاقائی دفتر نے ٹویٹ کرکے جانکاری دی ہے کہ 'آتشزدگی کے نتیجے میں آٹھ افراد کی موت ہوگئی ہے، تاہم، حتمی تعداد اس سے کہیں زیادہ ہوسکتی ہے'۔

یہ بھی پڑھیں:

سویزرلینڈ میں نقاب پر پابندی

کابل میں بم دھماکہ، ایک شخص ہلاک، چار افراد زخمی

اقوام متحدہ کی ایجنسی آئی او ایم کی ڈائریکٹر کارمیلا گوڈیو نے ٹویٹر پیغام میں صنعاء کے مہاجرین کے حراستی مرکز میں آتشزدگی سے ہلاکتوں پر گہرے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ متاثرین کے اہل خانہ سے تعزیت، ان کی تنظیم 170 سے زائد زخمیوں کو طبی امداد فراہم کر رہی ہے، جن میں سے 90 کی حالت تشویشناک ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details