اردو

urdu

ETV Bharat / international

مصر میں اخوان المسلمون کے 10 رہنماؤں کی عمر قید کی سزا برقرار - مصری سپریم کورٹ نے

اخوان المسلمون کے رہنماؤں کو مصر میں سنہ 2011 میں ہونے والی بغاوت کے دوران پولیس اہلکاروں کے قتل اور جیل توڑنے کے معاملے میں قصوروار قرار دیا گیا تھا۔

Egypt upholds life sentences for 10 Muslim Brotherhood figures
Egypt upholds life sentences for 10 Muslim Brotherhood figures

By

Published : Jul 12, 2021, 7:15 PM IST

مصری سپریم کورٹ نے کالعدم اخوان المسلمون کے 10 رہنماؤں کی عمر قید کی سزا کو برقرار رکھا ہے۔

الجزیرہ کی اطلاع کے مطابق سپریم کورٹ نے پیر کو اپنے فیصلے میں نچلی عدالت کی جانب سے اخوان المسلمین کے سربراہ محمد بدیع سمیت 10 رہنماؤں کو دی گئی عمر قید کی سزا کو برقرار رکھا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مصر: سڑکوں پر جانوروں کی مدد کے لئے نوجوانوں کی ایک ٹیم سرگرم

واضح رہے کہ اخوان المسلمون کے رہنماؤں کو مصر میں سنہ 2011 میں ہونے والی بغاوت کے دوران پولیس اہلکاروں کے قتل اور بڑے پیمانے پر جیل توڑنے کا مجرم قرار دیا گیا تھا۔

(یو این آئی)

ABOUT THE AUTHOR

...view details