اردو

urdu

ETV Bharat / international

سیاحوں کی بس پر بم حملہ، 16افراد زخمی - pyramids

مصر کے شہر جیزہ کے تاریخی و سیاحتی مقام اہرام ِ مصر کے قریب سیاحوں کی بس کو بم حملے کا نشانہ بنایا گیا جس میں 17 افراد زخمی ہوگئے۔

سیاحوں کی بس پر بم حملہ، 16افراد زخمی

By

Published : May 20, 2019, 3:34 AM IST

مصر کے ذرائع کے مطابق زخمیوں میں زیادہ تر غیرملکی سیاح ہیں، جبکہ ان میں جنوبی افریقہ کے شہری بھی شامل ہیں۔

بم دھماکے کے بعد سوشل میڈیا پر تصاویر پوسٹ کی گئی ہیں، جس میں بس کے شیشے اور گیٹ پوری طرح برباد نظر آرہے ہیں۔

ایک عینی شاہد محمد المنوح نے بتایا کہ اسنے بم پھٹنے کی آواز سنی ہے۔

مصری وزیر سیاحت رانیہ ائے امشت کے مطابق بس میں 28 مسافرین سفر کر رہے تھے۔

دھماکے کی وجہ سے بس کے قریب ایک کار بھی شدید طور پر متاثر ہو گئی ہے۔
جیزہ میں اہرامِ مصر کے نزدیک دسمبر میں بھی سیاحوں کی ایک بس کو بم حملے میں نشانہ بنایا گیا تھا جس میں تین ویت نامی سیاح اور ان کا مصری گائیڈ ہلاک اور دس افراد زخمی ہوگئے تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details