اردو

urdu

ETV Bharat / international

دبئی کے بزرگ تاجر مگھنمل جیٹھانند کا انتقال - dubai news

دبئی میں بزرگ بھارتی تاجر مگھنمل جیٹھانند پنچوليا کا انتقال ہو گیا ہے،وہ 95 سال کے تھے۔

Maghanmal Jethanand Pancholia died

By

Published : Sep 3, 2019, 3:24 PM IST

Updated : Sep 29, 2019, 7:20 AM IST


کنبے کے ذرائع نے گلف نیوز کو بتایا کہ بزرگ تاجر کا پیر کے روز انتقال ہوا۔

آنجہانی پنچوليا کے سب سے بڑے بیٹے ڈاکٹر لال چند ایم پنچوليا نے بتایا کہ ان کے والد کو اس وقت سینے میں درد ہوا جب وہ دفتر میں تھے۔

ڈاکٹر لال چند نے بتایا: 'میں اب بھی صدمے میں ہوں، دوپہر میں اچانک سب کچھ ہوا۔ انہیں سینے میں درد ہوا اور وہ بے چینی محسوس کرنے لگے ۔ ہم نے دفتر میں ایمبولینس کا انتظام کیا اور وہ خود سٹی اسپتال پہنچے لیکن وہاں ان کا انتقال ہو گیا۔'

مگھنمل مگھبا کے نام سے مقبول تھے۔ وہ عربین ٹریڈنگ ایجنسی کے صدر تھے۔

دبئی میں واقع بھارتی کے قونصلر وپل نے آنجہانی کے انتقال پر کہا: 'یہ تاجر برادری کے لیے بڑا نقصان ہے۔ انہیں پوری تاجر برادری میں باپ کے طور پر احترام حاصل تھا۔ وہ سماجی کاموں کے لیے بھی وقف تھے۔ انہوں نے ہندوستان ، ہندوستانیت اور متحدہ عرب امارات کے لیے عظیم خدمات انجام دی۔'

Last Updated : Sep 29, 2019, 7:20 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details