دبئی میں سیاحوں کے لئے سرحدوں کو کھولنے کے بعد دبئی کے ہوٹل مہمانوں کے استقبال کے لئے تیار ہو چکے ہیں۔
سخت حفظان صحت کے اقدامات کے ساتھ ہوٹل کے تمام کمروں کو سینیٹائز کیا گیا ہے۔ اس دوران لوگوں کو ہر وقت ماسک پہننا لازمی ہے اور تمام مہمانان کے درجہ حرارت کی جانچ بھی کی جا ئے گی۔
رو ہوٹل کے کارپوریٹ ڈائریکٹر پال بریجر کا کہنا ہے کہ ''ہم توقع کر رہے ہیں کہ سیاح آہستہ آہستہ واپس آجائیں گے۔ ابتدائی طور پر ہم بہت سارے لوگوں کی توقع کر رہے ہیں جو دوبارہ دبئی واپس آنا چاہتے ہیں، جو شاید دبئی میں رہتے ہیں یا کاروبار رکھتے ہیں یا اپنے ملک واپس لوٹ رہے ہیں۔''
سیاحت پر منحصر کرنے والے شہر دبئی میں گزشتہ سال 16.73 ملین لوگ سیاحت کا لطف لینے پہنچے تھے۔
کورونا وبا نے پوری دنیا کے سفر کو روک دیا ہے لیکن دبئی کو امید ہے کہ سیاح آہستہ آہستہ اس شہر کا رخ کریں گے۔
دبئی نے سیاحوں کو ملک میں داخل ہونے کی اجازت دے دی ہے لیکن ماہرین کا کہنا ہے کہ مستقبل قریب میں مسافروں کے واپس جانے کا امکان نہیں ہے۔
ٹی آر آئی کنسلٹنگ منیجر فلیپی ورکروسی کا کہنا ہے کہ "مجھے لگتا ہے کہ بہت سارے لوگ اب بھی بین الاقوامی سطح پر سفر کرنے سے خود کو روک رہے ہیں۔ یورپی سیاح یورپ میں ہی سفر کرنا چاہیں گے۔ ایسے میں ہمیں علاقی سیاحوں سے زیادہ امیدیں ہیں کہ وہ دبئی کا رخ کریں گے۔''