میڈیا اطلاعات کے مطابق، اسرائیل نے آج شام میں دیر الزور اور البوکمال کے علاقوں کو فضائی حملوں میں نشانہ بنایا۔
شام میں اسرائیلی فضائی حملوں میں درجنوں افراد ہلاک بتایا جارہا ہے کہ شام میں اسرائیل نے ایرانی اور عراقی ملیشیاؤں کے ٹھکانوں پر فضائی حملے کیے ہیں۔ جس میں درجنوں کے ہلاک ہونے کی خبر ہے۔
ایک خبر کے مطابق، اس حملے میں کم از کم 37 دیگر زخمی بھی ہوئے ہیں۔
ادھر عراقی میڈیا کے مطابق، بم باری میں البوکمال میں ایرانی اور عراقی ملیشیاؤں کے زیر کنٹرول علاقوں پر بم باری کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کویت کے وزیر اعظم نے کابینہ کا استعفی امیر کو پیش کیا
دوسری جانب شام میں انسانی حقوق کے نگراں گروپ المرصد کے مطابق، دیر الزور صوبے کے مختلف حصوں میں زور دار دھماکے سنے گئے۔ یہ دھماکے غالبا اسرائیلی طیاروں کی بم باری کے نتیجے میں ہوئے۔ بم باری میں دیر الزور شہر کے اطراف عسکری گوداموں اور کیمپ کو نشانہ بنایا گیا۔ اس کے علاوہ البوکمال اور المیادین کے دیہی علاقوں میں بھی گوداموں اور عسکری مراکز پر حملے کیے گئے۔
المرصد کے مطابق، 18 سے زیادہ فضائی حملوں میں اس علاقے کو نشانہ بنایا گیا جہاں ایرانی پاسداران انقلاب، لبنانی حزب اللہ اور فاطمیون بریگیڈز کے دستے تعینات ہیں۔
یاد رہے کہ اس سے قبل جنوری میں ہی دارالحکومت دمشق کی فضاؤں میں زور دار دھماکے سنے گئے تھے۔ اس کارروائی میں دمشق کے جنوبی علاقے الکسوہ میں عسکری گروہوں کو نشانہ بنایا گیا تھا۔ شامی فوج سے منحرف ہونے والے عسکری اہل کاروں کے مطابق، اسرائیلی میزائلوں نے ایرانی پاسداران انقلاب کے اڈوں کو نشانہ بنایا۔
وہیں، اسرائیلی فوج نے فوری طور پر اس فضائی حملے کو لیکر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔