اردو

urdu

ETV Bharat / international

سعودی عرب میں ذی الحجہ کا چاند نظر نہیں آیا، عید الاضحی 31 کو - سعودی سپریم کورٹ

سعودی عرب میں 20 جولائی کو ذی الحجہ کے چاند دیکھنے کا خصوصی اہتمام کیاگیا تھا لیکن ملک بھر میں کہیں چاند نظر نہیں آیا۔ سعودی عرب کی سپریم کورٹ نے تمام علاقوں میں مقامی شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں سے ذی الحجہ کا چاند دیکھنے کی اپیل کی تھی۔

سعودی عرب میں ذی الحجہ کا چاند نظر نہیں آیا، عید الاضحی 31 کو
سعودی عرب میں ذی الحجہ کا چاند نظر نہیں آیا، عید الاضحی 31 کو

By

Published : Jul 21, 2020, 8:18 AM IST

سعودی سپریم کورٹ نے پیر کے روز کہا کہ 20 جولائی کو ذی الحجہ کا چاند دیکھنے کا اہتمام کیا گیا تھا لیکن کہیں سے کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی لہٰذا ذی الحجہ ماہ کا آغاز 22 جولائی بروز بدھ سے شروع ہوگا اور حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ 30 جولائی بروز جمعرات کو ہوگا جبکہ عید الاضحی 31 جولائی جمعہ کو منائی جائے گی۔

وہیں مصری دارالافتا نے کہا ہے کہ ذی الحجہ کے چاند کے سلسلے میں سعودی عرب میں رویت ہلال کے فیصلے کی پیروی کی جائے گی۔

یاد رہے حج دنیا کے بڑے مذہبی اجتماعات میں سے ایک ہے۔ یہ اسلام کا پانچواں رکن ہے اور حج کی استطاعت رکھنے والے ہر مسلمان پر فرض ہے۔

ارکانِ حج کی ادائیگی پانچ دن تک جاری رہتی ہے۔ ان میں سب سے بڑا رکن 'وقوف عرفہ' ہے جسے رکن اعظم بھی کہا جاتا ہے۔

کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو دیکھتے ہوئے وزارت حج و عمرہ کی ہدایت پر امسال حج کے لئے منتخب ہونے والے عازمین نے سات روزہ تنہائی اختیار کررکھی ہے۔

یہ اقدام حج کے دوران حجاج کرام کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے اٹھائے گئے حفاظتی اقدامات کا ایک حصہ ہے ، جو وبائی مرض کے درمیان جاری ہے۔

حج کی ادائیگی کے دوران عازمین گروپس کی شکل میں منیٰ جاتے ہیں ۔ منیٰ مکّہ کے قریب ہی واقع ہے۔ یہ پتھریلے پہاڑوں کے درمیان واقع ایک تنگ وادی ہے۔ یہاں ہر سال عازمین حج کے قیام کے لیے وسیع پیمانے پر خیمہ بستی قائم کی جاتی ہے۔لیکن اس مرتبہ کورونا وائرس کی وجہ سے حالات بالکل برعکس ہیں۔

حج کی ادائیگی کے دوران حجاج میدان عرفات میں بھی جمع ہوتے اور عبادت کرتے ہیں۔ یہیں حج کا رکن اعظم وقوف عرفات ادا ہوتا ہے۔ امام خطبہ حج دیتے ہیں جب کہ اس دوران قرآن کی تلاوت بھی کی جاتی ہے۔

اگلے مرحلے میں شیطان کو مارنے کے لیے کنکریاں جمع کی جاتی ہیں۔ اس کے بعد دس ذوالحج کو عیدالاضحی منائی جائے گی اس دوران جانوروں کی قربانی کی جاتی ہے۔ سعودی عرب میں عید الاضحیٰ جمعہ کو منائی جائے گی۔

قربانی کے بعد حجاج مسجد الحرام میں جمع ہوں گے جہاں خانہ کعبہ کا طواف کیا جائے گا۔

اس سے قبل ماہر فلکیات ملھم بن محمد الہندی نے توقع ظاہر کی تھی کہ فلکیاتی نظام کے مطابق 29 ذی القعدہ کو ذی الحجہ کا چاند نظر نہیں آئے گا کیونکہ نئے مہینے کا چاند رات کو 8 بجکر 33 منٹ پر جنم لے گا لہذا غروب آُفتاب کے بعد چاند جنم لینے کی وجہ سے یہ کہیں بھی کسی کو نظر نہیں آسکتا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details